برفباری کے اسپل کے بعد اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن ویز کی صفائی مکمل

0
64
airport

تازہ ترین برفباری کے اسپل کے بعد اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن ویز کی صفائی مکمل کر لی گئی

اسکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ فلائیٹ آپریشنز کے لئے دستیاب ہے،اسکردو میں غیرمعمولی برفباری نے ائیرپورٹ فلائیٹ آپریشنز کو جزوی متاثر کیا،پی آئی اے اور ایئر بلیو نے اسکردو کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مارچ 10 سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو کے لیے روزانہ پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی،پی آئی اے اپریل کے پہلے ہفتے سے کراچی اور لاہورسےاسکردو کے لئے ہفتہ وار پروازیں بھی شروع کرے گا،ایئر بلیو اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد سے اسکردو کے لیے اپنا آپریشن شروع کرے گی،ابتدائی طور پر ائیر بلیو اسلام آباد سے سکردو ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی،حالیہ بارشوں سے متاثرہ گوادر ائرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے.

Leave a reply