فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

0
29

چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا

اجلاس میں صحت، ماحولیات اورٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈینگی اور سموگ کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور سموگ کے مسئلوں کا تعلق براہ راست لوگوں کی صحت سے ہے۔ اس اہم معاملے پر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پنجاب کے انسداد ڈینگی اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا جاتا ہے۔ فیلڈ افسرن ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

چیف سیکرٹری نے گوجرانولہ میں ڈینگی سٹاف کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔سموگ صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں۔صوبہ کے تمام اضلاع میں سموگ کی روک تھام پر یکساں توجہ دی جائے،سموگ کا باعث بننے والے گردوغبار سے بچنے کیلئے سڑکوں پر چھڑکاؤ کا انتظام کیا جائے۔چیف سیکرٹری نے دھواں چھوڑنے والی نجی اور سرکاری گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

باقی یہ رہ گیا تھا کہ وکلا آئیں اور مجھے قتل کر دیں میں اسکے لیے تیار تھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ

پیکا ترمیمی آرڈیننس،لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے ٹھیک سے معاونت نہیں کی،عدالت

دالتی احکامات نظر انداز کرنے والے کسانوں کی زمینیں بھی انتظامیہ کوقبضے میں لینے کی ہدایت

اجلاس میں ہونے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال اب تک 11245کنفرم ڈینگی کیسز اور 13 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ گوجرانوالہ اور ملتان میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔ سموگ کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹرل کنٹرول روم نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو سیٹلائیٹ تصاویر کی مدد سے علاقوں کی معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ ایئر کوالٹی کی جانچ کے لئے لاہور میں مختلف مقامات پر آٹھ نئے مانیٹر نصب کئے گئے ہیں۔

Leave a reply