صلاح الدین قتل کیس، سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا نوٹس، افسران طلب

پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین قتل کا سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے بھی نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے صلاح الدین قتل کا نوٹس لے لیا، سینیٹر مصطفیٰ کوکھر کا کہنا ہے کہ 12ستمبر کو متعلقہ افسران کو طلب کررکھا ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تین دن بعد ہوش آ گیا، ڈی پی او کو معطل اور لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے.

صلاح الدین قتل کیس کے وکیل حسان نیازی کا کہنا ہے کہ صلاح الدین کے پورے جسم پر زخموں کے نشان تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صلاح الدین کے خاندان سے تعزیت تک نہیں کی،تمام ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ صلاح الدین پر تشدد کیا گیا ،

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے صلاح الدین کے قتل کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ مظلوم ، مقتول اور مقہور صلاح پر ہونے والے ظلم کا ضرور حساب لے گا ، اپنے ویڈیو پیغام میں حسان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صلاح الدین کے قاتلوں کو انجام تک نہیں پہنچائیں گے تو پھر اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے.

Comments are closed.