صلاح الدین قتل کیس، دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی جاری

0
31

کامونکی،پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت ، دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی جاری ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کی نعش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی جاری ہے، قبر کشائی کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یارخان نے دیا تھا، قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی محمد عارف کی نگرانی میں جاری ہے

صلاح الدین کے والد کی جانب سے  ڈیوٹی جج راشد افضل صاحب کی عدالت میں دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے صوبائی میڈیکل بورڈ بنانے کیلئے درخواست کی گئی تھی.

 

صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

صلاح الدین تشدد کیس کی تفتیش اب ڈی آئی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈی آئی کریں گے ،صلاح الدین کے والد محمد افضال نے تفتیش کی تبدیلی کے لیے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا تھا ،ایڈیشنل انویسٹی گیشن پنجاب نے تفتیش تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ،ڈسٹرکٹ اسٹینڈنگ بورڈ رحیم یار خان کی منظوری کے بعد تفتیش تبدیل کی گئی ،آر پی او بہاولپور نے بھی کیس کی تفتیش تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

صلاح الدین کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ جاری

واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

..

Leave a reply