صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

0
34

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ صلاح الدین قتل،لیڈی کانسٹیبل کیس کا ازخودنوٹس لے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے صلاح الدین کے گھر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت مجرمانہ غفلت ہے،حکومت ایک لیڈی کانسٹیبل کوتحفظ فراہم نہ کرسکی، حکمران بے حس ہو چکے ہیں،انہیں عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں،

احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ صلاح الدین قتل،لیڈی کانسٹیبل کیس کا ازخودنوٹس لے،

اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

 

واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

 

Leave a reply