سالانہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ،پنجاب حکومت نے کمیٹی بنا دی

0
36

سالانہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع ، وزیراعلی نےکمیٹی کی سربراہی پاکستان مسلم لیگ ق کے وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کو سونپ دی

کمیٹی رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماعات کے انتظامات میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی سالانہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ چار سے سات نومبر کو منعقد ہوا، دوسرامرحلہ گیارہ نومبرسے چودہ نومبر کو منعقد ہوگا وزیراعلی کی منظوری کے بعد حکومتی کمیٹی کانوٹیفیکشن جاری کردیا گیا پاکستان مسلم لیگ ق کےوزیر معدنیات حافظ عماریاسر کی سربراہی میں بائیس رکنی کمیٹی قائم کردی گئی کمیٹی میں کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور بھی شامل ہہزم. محکمہ مواصلات ، ایل ڈی اے ، واسا، ریسکیو 1122 کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل پہزم لیسکو ،اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر، لاہور سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل ہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ اوقاف ، آبپاشی ،سوئی گیس سمیت تبلیغی جماعت کے نمائندے بھی کمیٹی شامل کیے گئے ہیں کمیٹی تبلیغی اجتماع کی قیادت سے رابطے میں رہے گی ، تمام انتظاما ت میں حکومت کی جانب سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی .حافظ عمار یاسرکا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تبلیغی اجتماع کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کریں گے ، تمام متعلقہ محکمے اس ضمن میں ٹھوس حکمت عملی کے تحت اجتماع کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ،

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا۔سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں۔جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی۔الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

Leave a reply