اسلام آباد :تنخواہیں ،مراعات اورپھربجلی بھی مفت:غریبوں کا کیا قصورہے ؟وزیراعظم نے بڑاحکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک بہت ہی بولڈ فیصلے لیتے ہوئے بہت بڑا حکم دے دیا ہے ،
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس ملک میں لاکھوں سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جن کا غریبو ںپرپڑتا ہے ، وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیاکہ سرکاری ملامین جوتنخواہیں لیتے ہیں، پھر ساتھ ساتھ وہ بڑی بڑی مراعات لیتے ہیں لیکن بجلی مفت استعمال کرتے ہیں
اس پروزیراعظم جہاں بڑے حیران ہوئے وہاں اس پرافسوس کا بھی اظہار کیا کہ اس تنخواہ دارطبقے کا بوجھ غریبوں جو نہ توتنخواہیں لیتے ہیں اورنہ ہی مراعات پھروہ دوسروں کا بوجھ بھی برداشت کریں ایسا نہیں ہوسکتا
ادھر اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ابتدائی طور پر ریلوےکالونیوں میں 25 ہزاربجلی میٹرہنگامی طور پرلگانے کاحکم دے دیا ہے اورکہا کہ مجھے جلد اس کی رپورٹ بھی دی جائے کہ فنکشنل ہوئے ہیں یا نہیں
اس حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی جس وزیراعظم عمران خان نے یہ حالات دیکھ کربڑے ہی دکھ کا اظہارکیا ہے
وزیرریلوےاعظم سواتی نےتمام تفصیلات وزیراعظم عمران خان کےسامنےرکھ دیں،نقصان میں واپڈا اورریلوےحکام کی ملی بھگت نکلی،وزیراعظم کورپورٹ پیش
اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوےملازمین بجلی استعمال کرتےرہے،مالی بوجھ ریلوےپرپڑتا ہے ریلوےکالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونےپرسالانہ ڈھائی ارب روپےکا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے
وزیراعظم نے اس موقع پرعزم کا اظہارکیا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو