تارکین وطن پاکستانی مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں، سلیم مانڈوی والا

0
37

اسلام آباد۔ 17 اگست (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تارکین وطن پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں، دنیا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں، تمام بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسز میں کشمیریوں کی آواز کو اٹھایا جائے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچائیں اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفد نے یورو ایشین کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے جو پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قرار داد منظور کی ہے اور کشمیریوں سے یکجہتی کی گئی ہے۔ماضی میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر نہیں اٹھایا گیا۔

Leave a reply