سلمان خان دولہا بننے کے قریب ہی تھے کہ شادی سے انکار کر دیا اداکار کے قریبی دوست کا انکشاف

ممبئی :معروف بالی وڈ سپر سٹار اداکار سلمان خان نے شادی سے چند دن قبل خود ہی اپنی شادی منسوخ کردی جبکہ ان کی شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کردیے گئے تھے اداکار کی قریبی دوست ساجد ناڈیووالا کا انکشاف

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان کی شادی کا موضوع ہمیشہ سے ہی ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ رہا ہےاُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے

ویسے توفلمی دنیا میں سلمان خان متعدد بار شادی کر چکے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں معلوم کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک مرتبہ دولہا بننے کے انتہائی قریب تھے کہ اچانک انہوں نے خود ہی شادی سے چند دن قبل اپنی شادی سے انکار کردیا اس بات کا انکشاف ان کے بہترین دوست اور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیووالا نے ایک شو میں کیا

ساجد ناڈیووالا نے بتایا کہ سلمان خان نےسن 1999 میں اپنے والد سلیم خان کی سالگرہ کی تاریخ پر نومبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور صرف انہوں نے نہیں بلکہ میں نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہم ایک ہی دن شادی کریں گے

پروڈیوسر نے بتایا کہ سلمان اور میری شادی کے تمام دعوت نامے تقسیم ہوگئے تھے لیکن پھر اچانک شادی سے صرف5 دن پہلے انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا اور اپنی شادی منسوخ کردی جس کے بعد انہوں نے آج تک شادی نہیں کی

واضح رہے کہ سلمان خان کے حوالے سے پچھلے کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کے اور رومانیہ کی ٹی وی میزبان لولیا ونچر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں 2018 میں لولیا نےان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی لیکن کافی عرصے سے یہ دونوں پھر سے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں

سلمان خان نے کورونا پر پیار کرونا گانا ریلیز کر دیا

بھارت میں چند جوکروں کی وجہ سے وبا پھیل رہی ہے سلمان خان

Comments are closed.