سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟
ممبئی: سو شل میڈیا پر بالی ووڈ سُپر اسٹارسلمان خان کےمارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ حصہ بننے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں-
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر مارول انڈیا کی ایک پروموشنل ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی سپراسٹار سلمان خان گارڈین آف گلیکسی فلم سیریز کے مقبول کردار ’’گروٹ‘‘ کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’آئی ایم گروٹ‘‘ کی طرز پر ’’آئی ایم سلمان‘‘ کہتے نظر آرہے ہیں ویڈیو کے اختتام پر سلمان خان اپنی جیکٹ اتارتے ہیں تو ان کی شرٹ پر ’گروٹ‘ کی تصویر بھی نظر آتی ہے۔
سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی آنے والی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کا حصہ ہیں جس کی تشہیر کےلیے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اس فلم کی ہندی ڈبنگ سلمان خان نے کی ہو-
دوسری جانب انڈین ایکسریس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3 کی تشہیر کے لیے فلم فرنچائز کے انتہائی پسندیدہ کردار گروٹ میں تبدیل ہو کر آئے ہیں۔
گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3 ڈائریکٹر جیمز گن کی تریی کا اختتام کریں گے، جس کا آغاز تقریباً ایک دہائی قبل 2014 میں ہوا تھا، اور اس کے نتیجے میں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی دو بلاک بسٹرز ثابت ہوئیں۔
خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …
اس فلم میں اداکار کرس پریٹ، زوئی سلڈانا، ڈیو بوٹیسٹا، کیرن گیلن، پوم کلیمینٹیف، ون ڈیزل، بریڈلی کوپر، شان گن، چکوڈی ایوجی اور ول پولٹر سمیت دیگر اداکاروں کی ایک جوڑی والی کاسٹ شامل ہے۔
مارول اسٹوڈیوز کے گارڈین آف دی گلیکسی والیوم 3 انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو میں 5 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
تاہم اب تک سلمان خان یا کسی بھی آفیشل پلیٹ فارم سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا واقعی سلمان خان اس فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں لیکن غالب امکان یہی ہے کہ سلمان خان کی اس ویڈیو کے پیچھے ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کی تشہیر کارفرما ہے۔