امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ
ممبئی: امریکا میں سلمان خان کے نام پر فراڈ،جعلی کنسٹر کے ہزاروں ڈالر کے ٹکٹ بک گئے-
باغی ٹی وی : سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری خصوصی پیغام میں امریکا میں ان کے نام پر جاری کیے گئے فراڈ کانسرٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے،کہ سلمان خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے 2024 میں امریکہ میں کوئی میوزک ایونٹ یا کانسرٹ نہیں ہو رہا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ اطلاع دی جاتی ہے کہ نہ تو سلمان خان اور نہ ہی ان کی کوئی وابستہ کمپنی یا ٹیم امریکہ میں 2024 میں کوئی پروگرام منعقد کر رہی ہے سلمان خان کے پرفارمنس کے بارے میں کیے گئے دعوے مکمل طور پر جھوٹے ہیں، براہ کرم ایسے ایونٹس کی تشہیر کرنے والے کسی بھی ای میل، پیغام یا اشتہار پر یقین نہ کریں، فراڈ کے مقاصد کے لیے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کسی بھی فرد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘
میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کی ہے،عظمیٰ بخاری
قبل ازیں، سلمان خان کے منیجر جورڈی پٹیل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر 5 اکتوبر کو شام 4 بجے (ای ایس ٹی) امریکہ، کیلیفورنیا میں سلمان خان کے کانسرٹ کا ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا، انہوں نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’’ٹکٹ نہ خریدیں سلمان خان 2024 میں امریکہ میں کوئی بھی پرفارمنس نہیں دیں گے۔‘‘
فی الحال، سلمان خان اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ’گجنی‘ کے معروف ہدایت کار اے آر موروگاداس کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی-