بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کہتے ہیںکہ میں اپنی کمائی کا دس فیصد خود استعمال کرتا ہوں میری باقی کمائی چیرٹی کو جاتی ہے. سلمان خان نے کہا کہ میری شخصیت کے دو رخ ہیں ایک رخ یہ ہے کہ میرا اپنا جہاز ہو اچھا لائف سٹائل ہو لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ جتنا ہو سکے لوگوں کی مدد کروں. میرے بارے میں نیگیٹیو زیادہ لکھا گیا کبھی لوگوں کو کلئیر بھی نہیں کیا گیا کہ میرے بارے میں کچھ زیادہ ہی لکھ دیا گیا ہےایسی کوئی بات تھی نہیںجتنا اور جیسا لکھا گیا. سلمان خان نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ایوارڈ مداحوں کی تعریف اور پذیرائی ہے جو مجھے ملتی ہے یہ ملتی رہے کافی ہے یہی
میرے لئے ائوارڈ ہے. انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ میری امیج کافی خراب رہی ہے اسی امیج کے خلاف لڑ رہا ہوں اور چیرٹی جیسے کام کررہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کسی بھی سیاستدان کے پاس گیا ہوں حلقے کے لوگوں کے لئے گیاہوں کبھی خود کے لئے نہیں گیا. سلمان خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میںبہت سارے کردار کئے لیکن فلم میں نے پیار کیا کا کردار ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا اس فلم نے میری زندگی بدل دی اور مجھے راتوں رات ایسی شہرت دی جس کا میں جتنا بھی اوپر والے کا شکر ادا کروں کم ہے.