بالی ووڈ اداکار سلمان خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارفلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے جاتے وقت بھی خوب خبروں کی زینت بنے تھے اور اب ایک بار پھر جب وہ رئیلٹی شو’بگ باس‘ کے پریمیئرکے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو ماسک کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں آگئے-
رپورٹس کے مطابق اداکار جب ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو انہوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کا ماسک الٹا لگایا ہوا جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے صارفین نے کہا کہ الٹا ماسک لگانے سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ سلمان خان کتنا ماسک لگاتے ہوں گے۔
بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 15 اگلے ماہ 2 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ سلمان خان اس بار شو کی میزبانی کے لیے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے لیں گے۔ یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
بگ باس کا سیزن 15 شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کریں گے سلمان خان پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس شو کے ساتھ سلمان خان کا رشتہ بہت انوکھا ہے۔
حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھاکہ یہ شو ان کے دل کے کتنا قریب ہے –
انہوں نے کہا کہ تھا بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے۔ ورنہ میرے رشتے۔۔ چلیے چھوڑئیے جانے دیجئے۔ بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ میری زندگی میں مستقل عنصر لایا ہے۔
سلمان خان اور بگ باس میں کیا ” مماثلت” ہے ؟
بالی ووڈ سلطان سے ان کے اور بگ باس کے درمیان مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم دونوں ہی ’’سنگل‘‘ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں خود کو بغیر کسی خوف اور مداخلت کے ’’باس‘‘ سمجھ سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے اپنی بگ باس کی تنخواہ کے بارے میں بتایا میں شو انتظامیہ کو کہتا رہتا ہوں کہ میں بہت محنت کرتا ہوں لہذ ا انہیں میری تنخواہ بڑھانے پر غور کرنا چاہئے لیکن میری کوئی نہیں سنتا میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ایک وقت آئے جب چینل مجھ سے کہے سلمان ہم آپ کی تنخواہ بڑھادیں گے اور میں ان سے کہوں گا نہیں جانے دو سلمان نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کہا کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے؟