بالی وڈاداکارہ دیویا دتہ نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے اور وہ انکشاف ہے بہت ہی مزے کا. اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئیں تو انہیں فلموں میں مرنا نہیں آتا تھا ، انہیں یہ نہیں سمجھ میں آتی تھی کہ سانس کو کیسے روکا جائے کہ یوں لگے کہ اصل میںکوئی مرا ہے. دیویا نے مزید بتایا کہ سلمان خان کو کسی نے بتایا کہ ایک نئی لڑکی فلموں میں آئی ہے اور اسکو مرنا نہیں آتا، سلمان خان اپنا پیک اپ کر چکے تھے لیکن وہ سیٹ پر آئے اور انہوں نے مجھے مرنا سکھایا، دیویا نے کہا کہ میرا سلمان پہ کرش تھا میں ان کی دیوانی تھی ان کو بہت پسند کرتی تھی، وہ میرے سامنے
بیٹھے تھے اور مجھے سکھا رہے تھے کہ کیسے مرنا ہے تو جب آپ کا کرش آپ کو سکھا رہا ہو کہ فلموں میںکیسے مرنا ہے تو پھر کیسے نہ مرنا سیکھے کوئی. دیویا نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بہت زیادہ مزا آیا ، سچ تو یہ ہے کہ سلمان ایک بہترین کو سٹار رہے ہیں ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا. انہوں نے مجھے سکھایا کہ گھبرانا نہیں ہے ہر کوئی ہر کام کر سکتا ہے بس ثابت قدم رہنا ضروری ہوتا ہے اور سیکھنے کی خواہش کا ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے.