سفر تو کر لیا لیکن سلمان خان نے ٹیکسی والے کو پیسے کیوں‌ نہیں دئیے؟

0
121

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں سنایا ہے ایک دلچپسپ واقعہ انہوں نے بتایا ہے کہ جب ان کے والد نے جاوید اختر سے اپنی راہیں جدا کی تھیں اور وہ اپنی الگ پہچان بنانا چاہتے تھے لہذا گھر میں‌پیسے کی تنگی رہنے لگی، انہوں نے بتایا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے کہ میں کرایہ دیکر بس پر ہی کالج چلا جائوں ، ایک بار ایسا ہوا کہ میرے پاس پیسے تو نہیں تھے لیکن میرا دل کیا کہ میں‌ٹیکسی پرکالج جائوں‌، میں‌ ٹیکسی میں بیٹھ گیا ، کالج کے قریب پہنچا تومیں نے ٹیکسی ایک گلی میں رکوائی اور بولا کہ ٹھہرو میں پیسے لیکر آتا ہوں ، میں یہ کہہ کر چلا گیا اور پھر واپس

نہیں آیا، لیکن بہت سال کے بعد جب میں ہیرو بن گیا تو مجھے وہی ٹیکسی ڈرائیور مل گیا ، وہ مجھے بار بار کہتا رہا کہ میں نے آپ کو کہیں پہلے دیکھا ہے، میں بھی اسکو پہچان گیا تھا لیکن اس بار میں نے اسکو بہت زیادہ پیسے دئیے اور کہا کہ اس بار سود سمیت لوٹا دئیے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور ہنسنا شروع ہو گیا، میں‌اپنی اس نادانی پر بہت ہنسا میرے ساتھ ٹیکسی ڈرائیور بھی ہنستا رہا. ہم دونوں‌کا وہ سفر بہت ہی یادگار بن گیا.

Leave a reply