سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹےکے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے عرشی خان کا دعویٰ
بگ باس 11 اور 14 کی کھلاڑی عرشی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں بیٹے ’شیرو‘ کے ساتھ آنے کی دعوت دی ہے۔
باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارہ عرشی خان مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 11 ویں سیزن میں شریک ہوئیں اور خوب شہرت حاصل کی اس کے بعد یہ اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے بگ باس کے 14 ویں سیزن میں بھی انٹری دی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اپنے انٹرویو میں عرشی خان نے کہا ہے کہ سلمان خان نے بگ باس کے ‘15’ سیزن میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ بیٹے ’شیرو‘ کے ساتھ آنا ہے۔
شیرو کون ہے؟
عرشی خان کو ‘بگ باس’ کے 14 ویں سیزن میں ایک کھلونا دیا گیا تھا جس کا نام انہوں نے شیرو رکھا تھا اور شو سے نکلنے کے بعد اب بھی ان کے پاس ہے۔
عرشی نے بتایا کہ شو کے بعد پارٹی میں ایک بچی نے مجھ سے ’شیرو‘ مانگا تو میں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ یہ میرا بیٹا ہے اور میں اسے خود سے دور نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان میری بات پر مسکرادیئے اور کہا کہ اگلے سیزن میں بیٹے کو لیکر شو میں واپس آنا‘۔
خیال رہے کہ حال ہی میں عرشی خان نے ممبئی میں اپنا فلیٹ بھی خریدا ہے جس پر انہوں نے بگ باس اور سلمان خان کا شکریہ ادا کیا-