ملک بھر میں سلطنت عثمانیہ کی علمی و تحقیقی کتب کا اردو ترجمہ کرنے کے لیے تراجم سینٹر ز کا قیام

0
46

سلطنت عثمانیہ کے علمی و تحقیقی مواد کا اردو ترجمہ کرنے کے لیے تراجم سینٹر ز کا قیام

باغی ٹی وی : کاشف کمال چیف لائبریرینفضائیہ لائبریری پی اے ایف نور خان راولپنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جلد ترقی کیلئے مختلف اضلاع میں فعال تراجم سنٹرز قائم کیے جائیں ۔

اسلام آباد ،سلطنت عثمانیہ اور ماضی کی دیگر ترقی یافتہ ریاستوں کے ادوار میں تعلیمی و تحقیقی کتب اور دستاویزات کا قومی زبان اردو میں ترجمہ کیا جانا چاہیے، تاکہ ہم دور حاضر کے تعلیمی و تحقیقی میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دے سکیں، ان خیالات کا اظہار معروف شاعر ادیب اور چیف لائبریرین فضائیہ لائبریری کاشف کمال نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے راز وہاں کے کتب خانوں میں دفن ہیں ،اس دفن تحقیقی مواد کو اپنی روح میں اتارنے کیلئے ضلعی سطح پر فعال تراجم سنٹرز کا قیام ملک کی جلد ترقی اور قوم کی بہترین فکری پرورش میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو نہ صرف تراجم سنٹرز کے قیام بلکہ وہاں سے شائع ہونے والے مواد کو پاکستان کے تمام اداروں کے کتب خانوں اور ریسرچ سنٹرز کو مفت ترسیل کرنے کے بھی اقدامات کرنے چاہئیں۔

Leave a reply