سائفر کیس سماعت ان کیمرہ ہو گی،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں استغاثہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کیمرہ ٹرائل کا حکم دے دیا ہے۔
سائفر کیس سماعت ان کیمرہ ہو گی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فیملی ممبران کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں رسائی دی جائے گی،عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 14 اے کے تحت ٹرائل خفیہ رکھنے کی استدعا کی تھی۔ رضوان عباسی نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 14 اے کے تحت ٹرائل کو خفیہ رکھا جائے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ بنایا گیا اس کی سماعت ان کیمرہ ضروری ہے، موجودہ کیس کے حالات اور واقعات بھی تقاضا کرتے ہیں کہ جیل ٹرائل ان کیمرا ہو،جب سائفر ہی سیکرٹ تھا تو پھر سماعت بھی ان کیمرا ہونی چاہیے، چارج فریم ہو چکا ہے اور اب شہادتیں ہونا باقی ہیں، چاہتے ہیں کہ شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سیکریسی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ان کیمرہ سماعت اور جیل ٹرائل نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہوا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن کو معطل کر کے اوپن ٹرائل کا حکم دیا تھا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ فرد جرم عائد کر دی گئی، میڈیا سے علم ہوا،جج ابوالحسنات نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سماعت کے دوران کہاں تھے کہ آپکو پتہ نہیں چل سکا، سب کے سامنے چارج فریم ہوا تھا،
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت سائفر کیس ٹرائل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز نہیں کر سکتی،
سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی
سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار
سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ
سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی
سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم
سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے