سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

0
204

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے جمعہ کو شہر قائد کراچی کے ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کا دورہ کیا جسے قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں۔

صدر مملکت نے ان بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور ایک کار آمد شہری کی حیثیت سے معاشرے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔ یہ بچے اپنی خصوصی اشاروں کی زبان میں کچن سے لے کر کیش کاﺅنٹر تک مختلف فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے خصوصی بچوں کے ساتھ اپنی روایتی شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان خصوصی بچوں نے اپنی اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا۔ صدر مملکت نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا اور انہیں خوب داد دی۔ صدر مملکت نے فاسٹ فوڈ چین کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بچوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے جذبے کو بھی سراہا.

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے تمام بینکوں کو معذورافراد کے کوٹہ پر عملدرآمد، انہیں تربیت اور ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تمام بینکوں کے سی ای اوز اور صدور سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد بہت محنتی ہوتے ہیں، اداروں کو چاہئے کہ وہ معذورافراد اور خواتین کی حوصلہ افزائی کریں۔ حکومت ایسے افراد کواکیلا نہیں چھوڑ سکتی، خصوصی افراد معاشرے کا خصوصی حصہ ہوتے ہیں، بینک مالی اور فلاح و بہبود کے پروگراموں کے ذریعے ان کی مدد کریں، بینکوں کو حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔

Leave a reply