ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

0
126

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی میڈیکل کالج کا شاندار کارنامہ سامنے آیا ہے

سماعت سے محروم 200 افراد کے کامیاب آپریشن مکمل کرنے پر سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے آرمی میڈیکل کور کی زبردست کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سماعت سے محروم افراد کے 200 ویں آپریشن مکمل ہونے پر آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی،جس میں سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر مہمان خصوصی تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا کوکلیر ایمپلانٹ ایک سپاہی کو 2017 میں نصب کیا گیا تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر اس اہم طبی سہولت کا دائرہ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں تک بڑھایا گیا اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ 200 واں کامیاب کوکلیر ایمپلانٹ آرمی میڈیکل کور کی زبردست کارکردگی ہے، سرجن جنرل آف پاکستان نے زمانہ امن و جنگ میں آرمی میڈیکل کور کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سماعت سے محروم بچوں کا آپریشن پرائیویٹ ادارے کر رہے تھے، تا ہم گزشتہ دور حکومت میں سرکاری سطح پر آپریشن شروع کیا گیا تھا اور گزشتہ حکومت نے کئی بچوں کے آپریشن کروائی تا ہم موجودہ حکومت نے آتے ہی کوکلیئر امپلانٹ کے لئے رکھے گئے فنڈز بند کروا دئے اور بچوں کی درخواستیں بیت المال کے حوالہ کر دیں مگر دو سال گزرنے کے باوجود پاکستان بیت المال کو اس حوالے سے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیاگیا۔ بیت المال نے مخیر حضرات سے فنڈز لے کر 13 بچوں کا آپریشن کروایا ہے.

اس منصوبے کے تحت پانچ سال تک کے بچوں کا علاج کیاجاناتھا جس میں اپریشن کے ذریع کوکلئیر امپلانٹ ایک آلہ لگایا جاتاہے جس سے سماعت سے محروم بچہ دوسال کے اندر بولنا شروع دیتا ہے اور وہ عام بچوں کی طرح زندگی گزارسکتاہے ۔

ذرائع نے باغی ٹی وی کوبتایاہے کہ پاکستان بیت المال نے زیادہ درخواستیں ہونے کی وجہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے 13بچوں کاانتخاب کیا جن کے فنڈز کیپٹل ہسپتال کودیئے گئے، اور ان کا آپریشن ہوا، بیت المال نے یہ رقم مخیر حضرت اور اپنی مدد آپ کے تحت جمع کی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس مد میں اب تک ایک روپیہ بھی بیت المال کوفراہم نہیں کیاگیاہے۔

پرائیوٹ سیکٹر میں سماعت سے محروم بچوں کا آپریشن بیس سے پچیس لاکھ میں ہوتا ہے تا ہم سی ڈی اے اسلام آباد میں یہی آپریشن پندرہ سے سولہ لاکھ میں ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سے سماعت سے محروم بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دور حکومت کا منصوبہ تھا اسے بند کرنے کی بجائے جاری رکھنا چاہئے تھا، اس منصوبے کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں بچے مستقل معذور ہو گئے ہیں کیونکہ یہ مہنگا آپریشن ہے اورعام شہری اپنے طور پر یہ آپریشن نہیں کروا سکتا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

سابقہ بیوی کے ساتھ ملزم نے ایسا گھناؤنا کام کیا کہ کسی کو یقین ہی نہ آیا

زیادتی کیسز میں لڑکیاں بھی ذمہ دار، کیوں کرتی ہیں موبائل کا استعمال؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خواتین کے روپ میں برقع پہن کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply