سینئر اداکار عثمان پیرزاہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان دونوں نے محبت کی شادی کی ، 1975 میں دونوں کے شادی کے بندھن میں بندھے ، دونوں کی دو بیٹیاںہیں. عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور ثمینہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر ملے تھے ، ثمینہ بہت خوبصورت تھی ، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ، ایک دوسرے کو اچھے لگنے لگے ، مجھے ثمینہ پیرزادہ نے خود شادی کے لئے کہا ، مجھے چونکہ ثمینہ اچھی لگتی تھی اسلئے میں نے ہاں کر دی، ثمینہ کی والدہ کو میں پسند نہیں تھا کیونکہ میں اداکار تھا، لہذا ہم دونوں کو
چھپ کر شادی کرنی پڑی لیکن بعد میں ہم نے اپنی فیملیز کو بتا دیا. ہم دونوں خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں، میری خوش نصیبی ہے کہ ثمینہ میری اہلیہ ہیں ، وہ بہت ہی اچھی انسان بیوی اور ماں ہیں، انہوں ہمیشہ ہی گھر اور اپنے کام میں کمال کا توازن رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں جو بھی کیرئیر اپنانا چاہیں ان کو آزادی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک کردار سے مطمئن نہ ہوجائوں قبول نہیں کرتا.