ثمینہ پیرزادہ بھی فلسطینیوں کیلئے بول پڑیں

0
18

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے دوچار مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بٴْلند کرلی۔سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بٴْلند کرنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اس بار مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش ہم جانتے کہ اتحاد میں کتنی طاقت ہے۔سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہمارے مظلوم فلسطینی بہن بھائی۔ان کے اس ٹوئٹ کا مقصد پوری دٴْنیا کو جگانا ہے جو فلسطینیوں کے لیے اپنی آواز بٴْلند کرنے کے بجائے خاموش بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہی ہے۔جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 137 سے زائد ہوگئی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a reply