سمندری حدود سے تباہ کن اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ، کہاں منتقل کی جا رہی تھی

0
29

سمندری حدود سے تباہ کن اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ، کہاں منتقل کی جا رہی تھی

باغی ٹی وی : امریکی بحریہ کو سمندری حدود میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے نزدیک ہتھیاروںکا ایک بھاری ذخیرہ قبضے میں لیا گیا ہے ۔ یہ خطرنا ک ہتھیار اس وقت پکڑے گئے جب دو چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے کسی خاص ملک میں پہنچائےجارہے تھے.

اطلاعات کے مطابق بحرین میں تعینات پانچویں امریکی بحری بیڑے نے بحر ہند میں یہ ہتھیار ضبط کیے . ان ہتھیاروں میں ہزاروں ، ہلکی مشین گن، کلاشنکوف دور سے نشانہ بنانے والی بھاری رائفلیں اور راکٹ لانچر و گرینیڈز وغیر شامل ہیں۔

امریکی بحریہ بیڑے نے یہ نہیں‌بتایا کہ ان ہتھیاروں کا ذریعہ کیا تھا اور یہ کہاں منتقل کیے جارہے تھے.

Leave a reply