پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کامیاب کاروائیاں

0
22

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کے دوران 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن بوٹ سے برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے، ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی فیصل صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کرتے ہوئے207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن آل حماد نامی بوٹ سےبرآمدکی۔۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کچھ ملزمان کو پکڑا گیا جبکہ کچھ ملزمان بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان اکثر بوٹ کو آگ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔ پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت اربوں روپے ہے

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا کھلے سمندر میں کامیاب سرچ اینڈ رسکیو آپریشن

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ جو کہ روٹین پیٹرولنگ پر سمندر میں موجود تھی۔ جس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال صابر نامی ماہی گیر کشتی کھلے سمندر میں اورماڑہ سے تقریباً 06 ناٹیکل میل دور تھی ۔ ماہی گیر کشتی مین شافٹ ٹوٹ جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی تھی ۔ PMSA کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراََ روانہ ہوئی ۔

موقع پر پہنچ کر 6 ماہی گیروں کی جان بچائی۔ ماہی گیروں کو طبی امداد بھی دی اور بوٹ کو Tow کرتے ہوے باحفاظت اورماڑہ فشری پہنچا دیا گیا۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیر بھائیوں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔

Leave a reply