سمندری سفر کرنے کے شوقین اژدھے نے سو میل کا سفر طے کر لیا

0
23

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری سفرکے شوقین سات فٹ لمبے اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔

باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں سات فٹ لمبے تفریح کے شوقین اژدھے نے کشتی میں چھپ کرسومیل کا سفرطے کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کشتی کے عملے کو اژدھے کی موجودگی کا علم منزل مقصود پرپہنچ کرہوا۔سات فٹ لمبا اژدھا کشتی کے شاور میں چھپ کرسفرکے مزے لے رہا تھا۔

کشتی میں اژدھے کا پتا چلتے ہی عملے نے پولیس کومطلع کیا جس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے اژدھے کو کشتی سے نکال کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیبراسکا میں کورونا کا شکار تین برفانی تیندوے ہلاک ہو گئے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تیندوں کی موت کا اعلان فیس بک پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ تیندووں کے ساتھ دو شیروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جو صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن 3 تندووں کو بچایا نہیں جا سکا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہلاکتوں کے بعد بھی چڑیا گھر کھلا رہے گا۔ انتظامیہ انسانوں اور جانوروں میں کوویڈ 19 کے پھیلاو کے روکنے کے لیے ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔

چڑیا گھر کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی جانور کو غیر متوقع طور پر کھو دینا بہت مشکل اور دکھ کی بات ہے۔ خاص طور پر برفانی چیتے کی طرح نایاب اور پیارے جانورکو۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی رکھوالوں نے تینوں تیندوں میں کورونا کی علامات دیکھی تھیں جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جانوروں کو سانس لینے میں دشواری اور آکسیجن کی کمی کا سامنا تھا۔

Leave a reply