ثناء فخر نے سکرین پر کم نظر آنے کی وجہ سے بتا دی

0
66

اداکارہ ثناءفخر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں اسی لئے ٹی وی اور فلموں میںکم کم نظر آتی ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اچھا سکرپٹ ہو تو ہی کام کیا جائے اور ویسے بھی کم مگر معیاری کام کرنے سے کوئی بھی آرٹسٹ اپنی کامیابی کو بہتر انداز میں برقرا ر رکھ پاتا ہے۔ثناءفخر نے مزید کہ سٹیج اور ٹی وی کے فنکاروں نے فلمی صنعت کو رونقیں بخشی ہیں اور یہ بات ہمیں مان لینی چاہیں ۔وہ دور گیا جب فارمولا فلمیں بنتی اور پسند کی جاتی تھیں آج اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور ٹی وی پر بھی اچھاکام ہو رہا ہے ۔ثناءنے مزید کہا کہ میں سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ آج تک میرے پرستار مجھ پسند کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ثنا ءفخر کا شمار نوے کی دہائی کی کامیاب اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ان کے کریڈیٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں انہوں نے اُس دور کے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا ۔ثناءفخر کبھی کبھار ٹی وی کے ڈراموں میں بھی نظر آجاتی ہیں ۔ثناءایک یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جس میں وہ فٹنس ٹپس دیتی ہیں ۔ثناءفخر فٹنس پر کافی کام کرتی ہیں ان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے وزن کوکنٹرول میں رکھنے اور صحت مند رہنے کے لئے کتنی محنت کرتی ہیں۔

Leave a reply