اداکارہ صنم جنگ جو آج کل امریکہ میں ہیں اور وہاںوہ اپنے شوہر کے پاس ہیں، کام سے فراغت ملتے ہی صنم جنگ اپنے شوہر کے پاس کچھ وقت کے لئے جاتی ہیں صنم جنگ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اداکارہ اپنی ساس کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صنم نے اپنے شوہر کے ہاتھ کی بنی ہوی ڈش کھائی اور اس کے بعد وہ اپنے شوہر کی تعریف کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ آپ نے بہت اچھی ڈش بنائی ہے ایسے شوہر تو سب کے ہونے چاہیں، اس کے بعد صنم نے اپنی ساس کی
تعریفیں کرکے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے کی کھانا پکانے کے حوالے سے بہت اچھی ٹریننگ کی ہے. یاد رہے کہ صنم جنگ کے بارے میں کچھ عرصہ پہلے یہ خبریں اڑائی گئیں تھیں کہ ان کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے، صنم جنگ کو ایسی افواہوں کی تردید کرنا پڑی تھی کہ ایسی کوئی بات نہیں اگر میں اور میرا شوہر الگ الگ رہتےہیں تو اسکی وجہ یہ ہےکہ میرا پاکستان میں کام ہے اور میرے شوہر کا کام امریکہ میں ہے دونوں میں سے جو بھی فری ہوتا ہے وہ دوسرے سے ملنے آجاتا ہے.