
اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تب کوئی چیز اپلوڈ کرتی ہوں جب میرا دل چاہتا ہے، اور میں پرواہ نہیں کرتی کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے ، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی نیگیٹو کمنٹ کرے تو برا لگتا ہے دماغ وہیں اٹک کر رہ جاتا ہے ، بہت دیر تک نیگیٹو کمنٹس کا اثر مجھ پر رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی تو پتہ نہیں دنیا کیسی ہے کسی کے بارے میں کچھ بھی بول دیتے ہیں. میری تین بار طلاق کروا دی صرف اسلئے کیونکہ میرا شوہر کام کے سلسلے میں باہر رہتا ہے اور میں اپنے کام کے سلسلے میں زیادہ پاکستان میں رہتی ہوں تو لوگوں نے خود سے ہی
یہ گمان کر لیا کہ طلاق ہو گئی ہے اور کئی بار مجھے وضاحت دینا پڑی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا. صنم نے کہا کہ میاں بیوی دیر سے ملیں تو لڑائیاںکم ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے ملنے کی چاہت بھی زیادہ ہوتی ہے. جب میرے شوہر نے کام سے مہینوں بعد گھر آنا ہوتا ہے تو ہم دونوںبہت خوش ہوتے ہیں میں گھر کا پینٹ نیا کرواتی ہوں ، ہر چیز سیٹ کرتی ہوں میری بہن مجھے کہا کرتی ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جسیے تم لوگ پہلی بار مل رہے ہو تیاریاں تم اس قسم کی کرتی ہو.