اداکارہ صنم جھنگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شئیر کی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ منا رہی ہیں انہوں نے ایک پارٹی کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبر اور دوست دکھائی دے رہے ہیں . سالگرہ کی تقریب کے انتظامات بتا رہے ہیں کہ صنم نے بیٹی کی سالگرہ بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی ورنہ مہمانوں کا ایک جھرمٹ ضرور نظر آرہا ہوتا. صنم جھنگ کی بیٹی کا نام عالیہ ہے اور ان کی عمر چھ سال ہے. عالیہ صنم جھنگ جیسی دکھائی دیتی ہیں . اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی فراق پہن رکھی تھی جب کہ صنم جھنگ پینٹ کوٹ میںنظر آرہی تھیں دونوں ہی خاصی دلکش لگ رہی تھیں . ایک تصویر میںصنم اپنی بیٹی کو اپنی
بانہوں میں لئے ہوئے ہیں اور سالگرہ کی خوشی کا اظہار کررہی ہیں. یاد رہے کہ صنم جھنگ کا شمار پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ہر قسم کے کردار ادا کئے ، اور انہیں ان کے ہر کردار میں ان کے پرستاروں نے خوب سراہا. صنم ایک عرصہ تک مارننگ شو بھی کرتی رہی ہیں ،صنم جھنگ کو بطور میزبان بھی بہت سراہا جاتا ہے. انہوں نے کئی فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کی ہے.