اداکار فیروز خان جس بری طرح سے اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کرتے رہیں اس کے ثبوت دیکھ کر ہر آنکھ نہ صرف حیران رہ گئی ہے بلکہ ہر درد دل رکھنے والا انسان تڑپ اٹھا ہے. فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے حق میں ہر کسی نے آواز بلند کی ہے شوبز انڈسٹری کے تقریبا سٹارز علیزے کے حق میں بول رہے ہیں اور فیروز خان کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکاررہے ہیں. حال ہی میں صنم سعید نے بھی علیزے سلطان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو علیزے کے حق میں کھڑے ہونا چاہیے ، ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دے دیا ہے
خواتین کو کہ وہ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑی ہوں اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر بالکل بھی خاموش نہ رہیں. صنم سعید نے مزید کہا کہ خواتین کو قانونی طور پر جو حقوق حاصل ہیں ان کا مطالعہ ہر خاتون کو کرنا چاہیے. صنم سعید کہتی ہیں کہ صرف علیزے سلطان نہین بلکہ ہر اس خاتون کے حق میں آواز اٹھائیں جو گھریلو تشدد کا شکار ہیں. صنم سعید نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ سپورٹ دکھاتے ہوئے خواتین کو حوصلہ بھی دیا ہے کہ آپ اگر اٹھ کھڑی ہوں تو حالات میںبہتری آسکتی ہے.