سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،عدالت نے فیصلہ مؤخر کر دیا

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس،انسداد دہشتگری کی عدالت نے فیصلہ 22 ستمبر تک موخر کردیا

نامزد ملزم رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے دیگر ملزمان محمد افضل ۔محمد ارشد۔ علی محمد چوکیدار سمیت عدالت میں پیش ہوئے،11 ستمبر 2012 کو بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگا دی گئی تھی

گزشتہ سماعت پرانسداددہشت گردی عدالت نےفیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں رحمان بھولا، زبیرچریااوردیگرملزمان نامزد ہیں۔ فروری 2017 میں اس کیس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ کیس میں 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے ہیں،

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کےقریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

Leave a reply