ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست:حقیقت کیا ہے؟عوام بھی تبصرہ کرنے پرمجبور

0
34

لاہور: ثانیہ عاشق کی سائبر ہراسانی کیخلاف درخواست:حقیقت کیا ہے؟عوام بھی تبصرہ کرنے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے سائبر ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے پر ایف آئی اے سے رجوع کر لیا.

 

 

اپنی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ کچھ مجرم پیشہ افراد ان کوبلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے اوراسی وجہ سے انہوں نے فیک آئی ڈیز سے میرے متعلق نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئرکرکے میری عزت کوتار تار کرنے کی کوشش کی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوز میری نہیں اوریہ سراسر جھوٹ ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا ریکارڈ چیک کرلیں ،

ثانیہ عاشق نے درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے

اس حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے حکام سے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نے کے عطا تارڑ نے اس بارے میں ٹؤئٹر پیغام میں کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا.

 

 

سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ثانیہ عاشق مسلم لیگ (ن) کی ایک بہادر ، محنتی اور پختہ نظریاتی کارکن میں سے ایک ہے جو آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کا پرچم تھامے میدان عمل میں ہیں .

یاد رہےکہ مبینہ طور پر ویڈیو کو کسی انجان شخص نے سوشل میڈیا پر ڈالا ہے اور نازیبا مناظر پر مشتمل ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد مرتبہ شیئر کی گئی جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

عوام کا کہنا ہےکہ رکنِ پنجاب اسمبلی کو نازیبا ویڈیو کے متعلق وضاحتی بیان جاری کرنا ہوگا تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

یاد رہےکہ چند ہفتے قبل سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر عمر کی نازیبا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سابق گورنر کو کسی انجان خاتون کے ہمراہ دکھایا گیا۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر مختلف مقامات پر انجان خاتون کے ہمراہ نظر آئے تاہم ن لیگی رہنما نے اسے سیاست کے میدان کانیا ناکام حربہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیو جعلی ہے۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروا ئیں گے مگرآج تک انہوں نے اس کیس کوکسی فورم پرنہیں اٹھایا ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے معاملات کچھ ایسے ہی ہیں جومنظرعام پرآجائیں توان کو کوئی سیاسی پاور کی وجہ سے چیلنج کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ، باقی کیسز کی طرح یہ کیسز بھی چند دنوں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے جائیں گے

Leave a reply