ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

0
8

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

باغی ٹی وی : قومی کرکٹرشعیب ملک حال ہی میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ’’دی کپل شو‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اوراداکار آغاعلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

شو کے دوران آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا توکرکٹر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا حالانکہ عدنان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

ثانیہ مرزا نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے ثانیہ کی اس بات پر شعیب ملک نے کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

تاہم شعیب ملک نے کہ وہ ثانیہ مرزا کو ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے-

Leave a reply