سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

0
43

سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھلایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اصف غفور کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اے پی ایس حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکایا جاچکا ہے،سانحہ اے پی ایس کے شہدااوران کے اہلخانہ کوسلام پیش کرتےہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے بطورقوم ہم نے طویل جدوجہد کی ، پاکستان میں دیرپاامن اورخوشحالی کیلئے متحد ہوکرآگے بڑھنا ہوگا،اے پی ایس پشاور میں ہونے والے قتل عام کوکبھی نہیں بھلایا جائےگا،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسی فوج کا چیف ہوں جسکے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنےکوتیار ہوتے ہیں،ملک کے باہرسے پاکستان کودھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہےکوئی اس ملک کابال بیکا نہیں کر سکتا،محمد علی اور انکی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے 3 بچوں کی قربانی دی،اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ان کے باقی بچے بھی ملک کیلیے قربان ہونے کو تیار ہیں،آفرین ہیں ایسے والدین جو ملک کیلیے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

اےپی ایس پشاورپرحملےمیں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایاگیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نےسزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

Leave a reply