سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصدکے حصول کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی عظیم قربانی دی۔ پانچ برس قبل معصوم بچوں کے ساتھ بربریت کرنے والے درندے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ کی عظیم قربانیاں رنگ لائی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم عطاکیا۔قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے۔قوم کے بہادر بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کو امن نصیب ہوا۔ آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ معصوم بچوں کے ناحق بہنے والے خون کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی ہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی۔ شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہاء پسندی کی قعطاً کوئی گنجائش نہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

Comments are closed.