سانحہ اے پی ایس،حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس، حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا حکومت نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتے دینے کی استدعا کر دی،دائر درخواست میں کہا گیا کہ شہداء کے والدین سے وزیراعظم کی کمیٹی ایک ملاقات کر چکی ہے، والدین سے ایک اور ملاقات جلد متوقع ہے تاکہ انہیں مطمئن کیا جا سکے، سپریم کورٹ نے 10 نومبر کو وزیراعظم سے ایک ماہ میں پیشرفت رپورٹ مانگی تھی دالت نے گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت پہلےبھی3ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کی تھی قبل ازیں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کیس ،شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی میں شیریں مزاری، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا اور صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں اٹارنی جنرل، دفاع اور داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز خصوصی دعوت پر شرکت کرینگے کابینہ کمیٹی وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی وزیراعطم عمران خان سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے،عدالت پیشی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں اجلاس ہوا .اجلاس میں اٹارنی جنرل، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، پرویز خٹک اوراسد عمر نے شرکت کی اجلاس … سانحہ اے پی ایس،حکومت نے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگ لیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں