سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی

0
24
سانحہ-گھوٹکی-،-دوماہ-گزر-گئے،-زخمیوں-کوانشورنس-کی-رقم-نہ-مل-سکی #Baaghi

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،
ریلوے افسران صرف5 جان بحق اور1 زخمی کے چیک تیار کرسکے،
سانحہ گھوٹکی میں 117 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے 69 فوت اور 25 شدیدزخمی تھے جن کوانشورنس کی رقم دی جانی ہے

اسلا م آباد(محمداویس)سانحہ گھوٹکی کودوماہ ہونے کے باوجود ریلوے کی نااہلی کی وجہ سےشہداء کے لواحقین اور زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،ریلوے دوماہ گزرنے کے باوجودصرف5جان بحق اور1 زخمی کے چیک تیار کرسکی،سانحہ گھوٹکی میں 117 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے 69فوت ہوگئے اور 25شدیدزخمی تھے جن کوانشورنس کی رقم دی جانی ہے ۔اس خبررساں ادرے کے مطابق سانحہ گھوٹکی 6جون 2021 کوپیش آیااس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ ریلوے نے مسافروں کی انشورنس کی ہے اور جان بحق ہونے والوں کو15لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو50ہزارروپے دیئے جائیں گے مگر دو ماہ ہونے کے باجود ابھی تک ایک بھی مسافرکوپیسے نہیں دیئے جاسکے ۔

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

جمعہ کوترجمان ریلوے نے بتایاکہ ڈھرکی اور ریتی کے درمیان 17UPملت ایکسپریس اور 36DN سرسید ایکسپریس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے مسافروں کے چیک تیار ہونا شروع ہوگئے پوسٹل لائف انشورنس نے ابتدائی طور پر چھ چیک تیار کرکے چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلوے کے حوالے کردئیے۔ان میں جاں بحق مسافروں طاہرہ خاتون، زوبیہ قریشی، شہزاد احمد، ظفر اقبال، حضوراں تنویر، جبکہ ایک زخمی عذرا بی بی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بالاترتیب 15 لاکھ فی کس اور زخمی ہونے والی مسافر عذرا بی بی کو 50 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جیسے جیسے ریلوے کے پاس تفصیلات اکٹھی ہو رہی ہیں وہ پوسٹل لائف انشورنس کو بجھوائی جارہی ہیں تاکہ باقی چیک بھی تیار ہوسکیں۔

Leave a reply