
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کیس کی تحقیقات کے لیے درخواست پر سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
عدالت نے درخواست گزار کو ترامیم کرکے نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی،حکومت پنجاب کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ پیش ہوئے اور کہا کہ حکومت پنجاب نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنا دی ہوئی ہے حکومت اس معاملہ پر جوڈیشل کمیشن نہیں بناسکتی ۔
جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل کی درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئیں ہیں چیف سیکرٹری نے جواب داخل کرا دیا تھا،یہ جواب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے جمع کرایا تھا ،چیف سیکرٹری کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کر دی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ اس کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے،ان مقدمات کی تحقیقات کیے لیے پانچ جےآئی ٹی بنا دی گئیں ہیں ان جے آئی ٹی کے پانچ سربراہ ہیں جبکہ ہر جےآئی ٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہےجواب میں درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے
جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،
جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا
آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں