سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

0
20

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،ادارہ منہاج القرآن کےوکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا،

عدالت نےکہاسانحہ ماڈل ٹاون کےمقتولین کےورثاء سے حکومت کھلواڑکررہی ہے،لگتا ہے حکومت اس کیس کی کاروائی میں سنجیدہ ہی نہیں،یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہےجس میں ملزمان فیصلہ چاہتے ہیں مگر حکومت دلچسپی نہیں لےرہی،عدالت نے نئی جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،

عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی بھجوائی گئی سفارشات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے،عدالت نےنئی جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سےکابینہ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں نےنئی جے آئی ٹی کی تشکیل نوکوچیلنج کررکھا ہے

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

Leave a reply