سانحہ مری کیس؛ عدالت نے ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا

0
68

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔ باغی ٹی وی کے مطابق سانحہ مری کیس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے 4 ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ریسکیو 1122، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سانحے کے ذمے دار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلہ پیر 7 نومبر کو جاری ہوگا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مری میں تمام غیر قانونی عمارتیں مسمار ہوں گی۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ تمام کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہوٹلز کا میکنزم بنایا جائے۔ مری کے ہوٹلز،گیسٹ ہاوٴسز کی کیٹگریز بنا کر کرائے مقرر کیے جائیں۔ واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صوبائی ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوتاہی برتی اور چھ سے نو جنوری کے درمیان شدید برفباری کے الرٹ کی روشنی میں نتائج سے نمٹنے کے لیے کوئی رابطہ میٹنگ یا ہنگامی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی.

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جب این ڈی ایم اے نے شدید موسم سے متعلق ایڈوائزری پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو بھیجی تو اس وقت ڈی جی کا عہدہ ’خالی‘ تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے واٹس ایپ گروپ پر بھیجی گئی ایڈوائزریز اتنی تاخیر سے پڑھی گئیں کہ منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے وقت ہی نہیں بچا تھا۔ یاد رہے کہ سات اور آٹھ جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 22 افراد کی اپنی گاڑیوں میں ہی موت ہو گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی سربراہی میں سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
کراچی میں پولیس مقابلے میں ایس ایچ او زخمی، ڈاکو کی ہوئی موت
وزیراعظم کل چین جائیں گے،متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان
زمین کی سطح کے نیچے گرم چٹانوں سے زیادہ موثر توانائی پیدا کی جا سکتی ہے،تحقیق
فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب
اورنگی ٹاؤن؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے والدین سمیت جھلس گئے

Leave a reply