سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

bilawal bhutto

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی اگر نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو اس کا ردعمل کیا ہوتا۔ لاول بھٹو زرداری نے شہر قائد میں گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں پرُتشدد مظاہروں پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ہم کتنا برادشت کریں کہ لاہور میں جناح ہاؤس کو جلایا گیا، شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، حملوں میں ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اگر 9 مئی سانحہ نائن زیرو میں ہوتا تو اس کا ردعمل کیا ہوتا اگر بلاول ہاؤس میں ہوتا یا رائے ونڈ میں پلان ہوتا تو اس کا ردعمل کیا ہوتا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم انھیں نااہل کرسکتے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مارچ میں جب زمان پارک گرفتاری کے لئے گئے، تو جواب میں اس شخص نے میدان جنگ بنایا تب بھی ہم نے کچھ نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات جو ہوئے ہم نے ایک سالہ حکومت میں نہیں دیکھے، انھوں نے اسلحے کے ہمراہ مارچ بھی کیا تھا لیکن پھر بھی ہم اپنے سیاسی حریفوں کے کیسز عدالتوں میں نہیں لے کر گئے، تحریک انصاف کےخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہبازشریف ہمارے وزیراعظم ہیں، یہی مسائل حل کریں گے، کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے کیونکہ وزیراعظم کی ایک سالہ کارکردگی سے زمین آسمان کا فرق سامنے آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی تجویز بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک ٹیم تشکیل دیں جو سندھ میں آئے عوام اور حکومت سے تعاون کرے تاکہ مسائل کا حل نکال سکیں۔

Comments are closed.