سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

0
29

سانحہ پی آئی سی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی بجائے کس سے رابطہ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ٹیلیفون کیا ہے،وزیر اعظم نے فیاض الحسن چوہان کےحوصلے کو سراہا،وزیراعظم عمران خان نے پی آئی سی سانحہ کی تفصیلات معلوم کیں ، فیاض الحسن چوہان نے تمام تر واقعہ سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا

قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وکلا کی غنڈہ گردی کے پیچھے امن دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے، دشمن قوتوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی، حکومت نے صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچالیا، وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کی خودنگرانی کررہے ہیں،

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ روز مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

پی آئی سی حملے کے مقدمات میں نامزد وکلا کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں انویسٹی گیشن ونگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نامزد وکلا کو گرفتار کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں کی جائیں گی، پولیس اب تک 34 وکلا کو گرفتار کرچکی ہے

Leave a reply