سانحہ پی آئی سی،پنجاب بار کونسل نے کب تک ہڑتال کا اعلان کر دیا؟ اور لگائی بڑی پابندی

0
31

سانحہ پی آئی سی،پنجاب بار کونسل نے کب تک ہڑتال کا اعلان کر دیا؟ اور لگائی بڑی پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ بارنے 60وکلا کےلائسنس معطلی پر ایک روزبعد ہی یوٹرن لے لیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اورڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت60وکلاکےلائسنس بحال کر دیئے،جوائنٹ سیکریٹری ہائی کورٹ باروقارگوندل کی جانب سے نیانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے فیصلےتک تمام لائسنس بحال تصورہوں گے ،وکلا کے خلاف جوریفرنس بھیجے گئے ان کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کرے گی،

دوسری جانب پنجاب بارکونسل نے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا،پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہنواز اسماعیل  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے  لیے ہڑتال کی کال دے دی گئی،پولیس اہلکاروں اور افسروں کے  یونیفارم میں عدالتوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ۔وکلا 16 دسمبر بروز پیر سے صوبے بھر میں ہڑتال کریں گے ،گرفتار وکلاء کی رہائی تک پنجاب بهر میں ہڑتال جاری رہے گی

پنجاب بار کونسل نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تاحکم ثانی کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہیں ہوگا،پنجاب بارکونسل نےکچہریوں میں باوردی پولیس اہلکاروں کاداخلہ بند کر دیا، فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بارکے فیصلے کا پنجاب بھرمیں سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا

پنجاب بار کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتاروکلا کوفوری رہا کیا جائے،زخمی اورگرفتاروکلا کوفوری طبی امداد مہیا کی جائے ،اشتعال دلانےاورمجرمانہ غفلت کےمرتکب افرادکو بے نقاب کیاجائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں وکلاء کنونشن کروایا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان سوموار کو کیا جائے گا اجلاس میں میڈیا کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی،

واضح رہے کہ سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر متعد د وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے  بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی،جس پر سماعت جاری ہے ۔

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔

اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،

Leave a reply