اداکار رنبیر کپور جنہوں نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرکے بہت داد سمیٹی تھی وہ اب سنجے دت کے ساتھ فلم سمشیرا کے زریعے سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ وانیہ کپوپر بھی دکھائی دیں گی۔ فلم کو کرن ملہوترا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوسر آدیتیہ چوپڑا ہیں۔اس فلم کے حوالے سے رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ پہلے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کیا اور اب ان
کے ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہا ہوں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت مجھے اپنے بیٹیو ں کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں وہ میرے اچھے کام کو سراہتے بھی ہیں اور برے کام پر چلاتے بھی ہیں کہ کیا کررہے ہو۔سنجے دت نہ صرف بھائی ہیں بلکہ دوست بھی ہیں چھیڑا چھاڑ بھی کرتے ہیں مجھے یاد ہے کہ جب میں فلم برفی کررہا تھا تو اس وقت سنجے دت مجھے چھیڑا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے برفی کے بعد اب تم کرو گے لڈو پیڑا ۔ رنبیر کپور نے مزید کہا کہ سنجے دت سے میں بہت متاثر ہوں۔ سنجے دت ہمارے فیملی فرینڈ تھے اور میں نے تو اپنے پاس انکا پوسٹر بھی رکھا ہوتا تھا۔ سنجے دت نے مجھے کہا کہ تم لاجردین لائف کریکٹرز کرو اور شمشیرا ایسی ہی فلم ہے آپ سب کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی۔سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اتنا اچھا ہے کہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔