فلمساز سنجے لیلا بھنسالی ایک لیجنڈ ہیں اور ان کا شمار بالی وڈ کے نامور فلم میکرز میں ہوتا ہے ان کے کریڈٹ پر دیوداس، گنگوبائی کاٹھیاواڑی، رام لیلا جیسی کامیاب فلمیں ہیں۔ ویسے تو انہوں نے بہت بڑے بڑے شاہکار بنائے لیکن دیوداس ان کے کیرئیر کی بطور فلم میکر ایک بہترین فلم مانی جاتی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے بچن اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ 50 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالینے دیوداس کے حوالے سے ایک انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس فلم نے کس طرح ان کی ذاتی
زندگی کو کس طرح متاثر کیا اور انہوں نے کب فیصلہ کیا کہ یہ دیوداس بنائیں گے۔ سنجے لیلا بھنسالی نے سیمی گریوال کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس فلم میں کچھ چیزیں میرے لئے بہت اہم تھیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دیوداس کی شروعات میرے والد کی موت سے ہوئی تھی۔ وہ شرابی تھا اور مر گیا۔میری ماں نے بہت مشکل وقت دیکھے ، میں نے والد کے آخری وقتوں میں یہ دیکھا کہ مرتے وقت میرے باپ نے اپنا ہاتھ میری ماں کی طرف بڑھایا ، میرا والد مرتے ہوئے لمحے میری ماں کے پاس پہنچا اور تب مجھے احساس ہوا کہ میری ماں نے اس لمحے کے لیے اپنے 22 سال قربان کر دئیے اور اسی چیز نے مجھے متوجہ کیا، اور اس طرح دیوداس شروع ہوئی۔