پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفٰی

0
20

برطانیہ : بورس جانسن کو ایک اور دھچکا، پاکستانی نژاد کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کےمطابق ثاقب بھٹی سابق سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کےپرائیویٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدے پر فائض تھے جبکہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہمراہ بریگزٹ کے حق میں مہم چلانے میں بھی پیش،پیش رہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی وزیرصحت نے استعفیٰ دے دیا

ثاقب بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنزر ویٹو پارٹی ہمیشہ دیانت اور عزت کا نشان رہی ہے،بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ میں پیش آئے واقعات پارٹی پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بنے۔

اس کے علاوہ کنزر ویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین بین ایفلومی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ جوناتھن گولیس اور نکولا رچرڈسن نے بھی پرائیویٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ بین ایفلومی نے وزیراعظم بورس جانسن سے بھی استعفے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے دو اہم وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔ ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید اور برطانوی وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ان استعفوں کے بعد بورس جانسن کی حکومت بہت زیادہ کمزور دکھائی دیتی ہے-

روس ، یوکرین تنازعہ:جنگ عظیم دوم کے پہلی مرتبہ جرمنی کا تجارتی خسارہ 3کھرب روپے تک پہنچ گیا

برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ اس معاملہ اس وقت شدت اختیارکرگیاجب ایک وزیر پر جنسی بد سلوکی کی شکایت سے متعلق تازہ ترین اسکینڈل کے لیے معافی مانگنے کی کوشش کی تھی استعفے اس وقت سامنے آئے جب جانسن اس بات پر معافی مانگ رہے تھے کہ ان کے خلاف جنسی بدتمیزی کی شکایات سامنے آنے کے بعد یہ نہ سمجھ کر کہ سابق وہپ کرس پنچر حکومت میں ملازمت کے لیے نا مناسب تھے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یہ کرنا غلط کام تھا۔ جانسن نے براڈکاسٹروں کو بتایا کہ میں ہر اس شخص سے معذرت خواہ ہوں جو اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں-

Leave a reply