سر کی جلد میں مہاسےکیوں نکلتے ہیں؟

0
59

سر کی جِلد پر ہونے والے مہاسے سر میں خارش کا سبب بنتے ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکتے یہ لال رنگ کے دانے سر میں بھی اسی طرح نکلتے ہیں جس طرح منہ پر نکلتے ہیں

بالوں کے نیچے موجود کھوپڑی کے خلیوں کو فضائی آلودگی، فنگل انفیکشن اور بیکٹیریا سے نقصان پہنچتا ہے ایک تحقیق کے مطابق بالوں کی جڑ کھوپڑی کے جس سوراخ میں ہوتی ہے اسے فولیکل کہتے ہیں یہاں مخصوص خلیے پائے جاتے ہیں، انہیں ہیومن فولیکل ڈرمل پپیلا سیل کہا جاتاہے ہوا میں موجود مختلف ذرات فولیکل پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود خلیوں اور پروٹینز پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں

علاوہ ازیں سر میں دانے نکلنے کی وجہ آپکا اپنا لائف اسٹائل بھی ہے ہارمونز کا عدم توازن اور غیر صحت بخش غذا بھی ان دانوں کی وجوہات میں شامل ہے جس کی روک تھام کے لئے اپنا کھانا پینا بہتر کرنا ہوگا اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنے اور صحت بخش غذا کھانے سے بغیر کسی علاج کے یہ دانے خود ہی غائب بھی ہو جاتے ہیں

سر میں مہاسوں کی ایک وجہ غلط تیل یا ہیئر پراڈکٹس کا استعمال ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو تیل اور شیمپو استعمال کر رہے ہیں وہ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں دانوں کی ایک بڑی وجہ بالوں میں تیل کا زیادہ مقدار میں استعمال بھی ہے کیونکہ دانوں سے نجات کے لئے سر کی جلد کو صاف ستھرا اور چکنائی سے پاک ہونا ضروری ہے

Leave a reply