سارا بھارت تبلیغی جماعت کے کارکنان کو ہیرو کہ کر خراج تحسین پیش کر رہا ہے، تحریر طہ منیب

0
18

بھارتی ٹویٹر میں تبلیغی ہیروز ٹاپ ٹرینڈ پر

تبلیغی ہیروز کا ٹرینڈ اس وقت بھارتی ٹویٹر میں ٹاپ پر ہے۔

مسلم ایکٹوسٹس ، سیکولر ہندو، بھارت کی اکثر اہم غیر متشدد شخصیات تبلیغی جماعت کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، یہ وہی انڈیا ہے جہاں چند دن سے تبلیغی جماعت کو کرونا پھیلانے کا زمہ دار قراد دیا جا رہا تھا، جس کی بنیاد ایک تبلیغی اجتماع کو بتا دیا جا رہا تھا۔

جس کے بعد بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف پہلے سے موجود شدت میں اور اضافہ ہوا ، نفرت بڑھی، جگہ جگہ بائیکاٹ کیا گیا، معروف ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کی بات کی جانے لگی، حتیٰ کہ مسلمان مریضوں کو ہسپتال تک میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا تھا۔ اس نفرت کا دائرہ بھارت سے نکل کر عرب ریاستوں میں قیام پزیر لاکھوں ہندوؤں تک پھیل گیا، کچھ عربوں کی غیرت جاگی جس پر کچھ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں گالیاں دیں ، جسکے جواب میں کویت سے لے کر متحدہ عرب امارات کے تمام متحرک، ایکٹوسٹس، بلاگرز، صحافی، شاہزادے اور شہزادیوں نے خبردار کیا کہ اوقات میں رہو یہاں تمہاری وجہ سے وائرس پھیل رہا اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نازیبا سلوک بند کرو، کہیں ایسا نا ہو کہ روزی روٹی سے جاؤ،

آج سارا بھارت جس وجہ سے تبلیغی ہیروز کی بات کر رہا انہیں خراج تحسین پیش کر رہا وہ یہ ہے کہ 129 تبلیغی ارکان نے دہلی کے ایک ہسپتال میں پلازما عطیہ کیا ہے، ایک فرد کے پلازمے سے 4 کرونا مریضوں کا علاج ممکن ہے۔ یہ وہی تبلیغی ہیں جنہیں نفرت، گالی ، بیماری بنا دیا گیا تھا آج انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت لوگوں کی جان بچانے کیلئے پلازمہ دے رہے ہیں جسکی تصدیق بھارتی وزارت صحت بھی کر چکی ہے۔ یہی اسلام کی تعلیمات ہیں۔ سلام ہے تبلیغی ہیروز کو۔

Leave a reply