سارہ خان اور فلک شبیر کی "زندگی” کے انٹرنیٹ پر چرچے

سارہ-خان-اور-فلک-شبیر-کی--زندگی-کے-انٹرنیٹ-پر-چرچے #Baaghi

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا۔

باغی ٹی وی :سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُن کا پہلا گانا ’زندگی‘ جاری کیا گیا ہے جس کی اطلاع دینے کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا-

اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اور فلک شبیر کے پہلے گانے ’زندگی‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا اور فلک کا پہلا گانا ’زندگی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔‘

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور سارہ خان کے گانے کی مختصر ویڈیو کلپ اور پوسٹر شیئر کیا گلوکار نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں اہلیہ سارہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔‘

سارہ خان اور فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے اُن کے اس نئے گانے کو بہت پسند کیا جارہا ہے اس گونے کو اب تک 2 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چُکا ہے جبکہ یوٹیوب پر نمبر 7 پر ٹرینڈنگ میں ہے-


واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments are closed.