سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم ایاز امیر کے بیٹے کا وکیل پیش نہ ہوا، سماعت ملتوی

0
27
sara inam

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد .سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی

مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا .پروسیکیوٹر رانا حسن عباس، مدعی کے وکیل راؤ عبد الرحیم اور وکیل نثار اصغر عدالت میں پیش ہوئے ،مرکزی ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ عدالت پیش نہ ہوئے ،ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان، نقشہ نویس خرم شہزاد اور سیکرٹری یونین کونسل تسکین حیدر نے بیان ریکارڈ کروا دیا ،ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جائے وقوعہ کی تصاویر اور دیگر ملنے والی اشیاء عدالت میں دکھائی گئیں عدالت نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

Leave a reply